ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئے بری خبر۔۔

Dec 31, 2021 | 14:57:PM

  (24 نیوز)محکمہ ایکسائز کا31 دسمبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان پر50 فیصد جرمانے عائد  کرنے کا فیصلہ ۔

 ڈائریکٹر ایکسائز نے یکم جنوری سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ناکہ بندی کا عندیہ دیدیا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ گزرنے کے باوجود 35 فیصد گاڑی مالکان کی جانب سے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی، محکمہ ایکسائز کی جانب سے ڈیفالٹرز کیخلاف بھر پور کارروائیوں کا بھی عندیہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر۔۔ سوات مینگورہ زلزلے سے لرز اٹھا
 ڈائریکٹر ریجن سی راناقمرالحسن کا کہنا ہے کہ 31دسمبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر 50 فیصد جرمانے عائد کیے جائیں گے، ایک سال کے ڈیفالٹرز کو جرمانہ جبکہ اس سے بڑے ڈیفالٹرزکی گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری۔۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

 رانا قمر الحسن نے کہا کہ پنجاب بھر میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 7 لاکھ 70 ہزار گاڑی مالکان سے 3 ارب 20 کروڑ کا ٹیکس وصول کیا گیا،  پنجاب بھر میں 4 لا کھ 30 ہزار گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، گاڑی مالکان کے ذمہ ڈیڑھ ارب سے زائدکی رقم واجب الادا ہے۔

مزیدخبریں