ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن پاکستان ائیرفورس میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن حاصل کر لیا۔23 مارچ کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان نے چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے تیار کردہ 25 ملٹی رول J-10C لڑاکا طیاروں کا مکمل سکواڈرن حاصل کر لیا ہے، لڑاکا طیارے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔
یہ ایک انجن کا حامل کثیر المقاصد طیارہ ہے جو ہر طرح کے موسم میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ونگز ڈیلٹا سٹائل کے ہوتے ہیں۔ اسے کنٹرول کرنے کے لیے اس میں فلائی بائے وائر سسٹم نصب ہے۔ اسے چینگ ڈو جے۔ 10 یا ویگورس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئے بری خبر۔۔
چین کا تیار کردہ "جے 10 سی" سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یا اللہ خیر۔۔ سوات مینگورہ زلزلے سے لرز اٹھا
پاکستان نے ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن حاصل کر لیا۔ پاکستان نے چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے تیار کردہ 25 ملٹی رول J-10C لڑاکا طیاروں کا مکمل سکواڈرن حاصل کر لیا ہے، لڑاکا طیارے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ pic.twitter.com/WnkzRppPRs
جے 10 سی فائٹر طیارے کی لمبائی 52 فٹ سات انچ، ونگز کا سائز 30 فٹ چار انچ، وزن 14 ہزار کلوگرام اور اس میں چار ہزار 950 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے جبکہ چار ہزار لیٹر کی گنجائش رکھنے والے تین بیرونی ڈراپ ٹینک بھی ہیں۔
پاکستان نے ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن حاصل کر لیا۔ پاکستان نے چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے تیار کردہ 25 ملٹی رول J-10C لڑاکا طیاروں کا مکمل سکواڈرن حاصل کر لیا ہے، لڑاکا طیارے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ pic.twitter.com/WnkzRppPRs
— چین اردو (@ChinaUrdu_) December 31, 2021
یہ طیارہ 19 ہزار 277 کلوگرام وزن اٹھا کر ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2305 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ طیارہ ایئرکرافٹ گن، راکٹس، چار قسم کے میزائلوں اور متعدد قسم کے بموں سے لیس ہوتا ہے جن میں لیزر گائیڈڈ بم، سٹیلائٹ گائیڈڈ بم، گلائیڈ بم اور اَن گائیڈڈ بم شامل ہیں۔
اب تک جے۔10 طیارے کے مختلف ویریئنٹس تیار کیے جا چکے ہیں۔
جے۔10 اے: یہ ایک سیٹ کا حامل طیارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری۔۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی
جے۔10 بی: یہ جے۔10 کا اپ گریڈڈ ورژن ہے جسے سپر۔10 بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جے۔10 ٹی وی سی ڈیمونسٹریٹر اور جے۔10 سی ورژنز بھی ہیں جبکہ اس کا ایکسپورٹ ورژن جے۔ 10 سی ای ہے جسے ایف سی 20 ای بھی کہا جاتا ہے جو خاص طور پر پاکسان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔