(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویار ک کے ریسٹورنٹ سے ویکسی نیشن نہ کروانے ماں بیٹے کو دھکے دے کر باہرنکال دیا گیا۔
نیویارک میں ایک ریسٹورنٹ میں جب ماں اپنے معصوم چھ سالہ بچے کے ہمراہ کھانا کھانے پہنچی تو ان کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
جونہی وہ اندر داخل ہوئے اور آرڈر دینے کی کوشش کی تو ان سے کہا گیا کہ ثابت کریں کہ آپ کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جب انہوں نے کہا کہ ان کے پاس فی الحال دستاویزی ثبوت نہیں ہے تو انہیں جگہ چھوڑ دینے کیلئے کہا گیا اور انکار پر پولیس طلب کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن پاکستان ائیرفورس میں شامل
معصوم بچہ رونے لگا جبکہ اس کی ماں اسے چپ کراتی رہی۔ موقع پرموجود لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے ماں بیٹے کو چھوڑ کر ا حتجاج کرنیوالے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری۔۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی
پولیس نے ماں بیٹے پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تاہم انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کارڈ کے بغیرکسی عوامی جگہ پر مت جائیں۔