اسلام آباد کی اہم شخصیت جےیو آئی (ف) میں شامل

Dec 31, 2021 | 18:56:PM

(24نیوز)سابق پرنسپل فیڈرل گورنمنٹ کالج اسلام آباد اور اہم اقلیتی رہنما رونلڈ پرویز درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جمیعت علمائے اسلام(ف) میں شامل ۔

تفصیلات کے مطابق جےیو آئی (ف)اسلام آباد کے زیراہتمام ایک نجی ریسٹورنٹ میں شمولیت کی  تقریب منعقد ہوئی، جس میں جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفورحیدری نے پارٹی میں شامل ہونے والے مسیحی رہنمائوں کو پارٹی کیپس پہنائیں۔ تقریب سے خطاب میں رونلڈ پرویز نے کہا کہ جےیو آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل اجاگر کر رہی ہے،موجودہ حکومت نے غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے، جےیو آئی نے ہمیشہ مزدور طبقہ کی آواز بلند کی ہے۔ مولاناعبدالغفورحیدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جےیو آئی اس ناجائز اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج۔۔4مظاہرین ہلاک

مزیدخبریں