امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہ سواتی کی نعش اگلے 48گھنٹوں میں امریکا منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں قتل ہونیوالی امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہ سواتی کی نعش اگلے 48گھنٹوں میں امریکا منتقل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وجیہ سواتی کی نعش منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون، شناختی کارڈ اور بیگ برآمد کرلیا، مورگاہ پولیس ملزم سے آلہ قتل اور دوموبائل فون برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے پرچہ درج کرنے میں تاخیر کی جبکہ ملزم کی گرفتاری کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں،
واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج۔۔4مظاہرین ہلاک