(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون رشا القرشی کو اونٹوں کی محبت اپنے گھرانے سے ورثے میں ملی۔ وہ بچپن سے ہی اونٹوں کی جگہاؤں کے نزدیک بیٹھ کر اس جانور کی انسیت حاصل کرتی تھیں۔ مملکت میں اونٹوں کے میلوں میں خواتین کی شرکت کی اجازت کے ساتھ ہی رشا نے اپنی محبوب اونٹنی کو چُن لیا جس کو وہ "الرشا" کے نام سے پکارتی ہیں۔ رشا نے اس اونٹنی کے ساتھ چھٹے کنگ عبدالعزیز اونٹ میلہ میں حصہ لیا۔
رشا القرشی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں محبت و چاہت کے اُن جذبات پر روشنی ڈالی جو وہ اپنی اونٹنی کے لیے رکھتی ہیں۔ وہ خود اس کی غذا اور دیگر امور کا خیال رکھتی ہیں۔ رشا کہتی ہیں کہ انہیں اونٹوں کے میلے میں بطور خاتون شرکت کرنے پر فخر ہے۔رشا نے بتایا کہ وہ بچپن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ طائف میں اونٹوں کے لیے مخصوص ایک جگہ جایا کرتی تھیں جس کا نام "العرفا" تھا۔ رشا کے مطابق انہوں نے اونٹوں کے بارے میں تمام معلومات اپنے خاندان کے اُن افراد سے حاصل کی جو سعودی عرب اور قطر اور بحرین سمیت خلیجی ممالک میں اونٹوں کے مقابلوں میں شریک ہوتے تھے۔رشا کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے دن کے لئے اپنی اونٹنی کو ایک ماہ سے تیار کر رہی ہیں اور وہ اس کی جیت کی آرزومند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج۔۔4مظاہرین ہلاک