وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کی بذریعہ ای لنک ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا, ویڈیو وائرل
سماعت کے آغاز پر وزیراعظم سے سچ بولنے کاحلف لیا گیا، جج نے وزیراعظم عمران خان سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی۔دوران سماعت جج نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل ولید اقبال کو بیان حلفی لکھوایا تھا، میں نے بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنی ہیں، میں بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونےکی تصدیق کرتاہوں۔تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی،جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیراعظم کو جانےکی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ سے متعلق کیس میں وزیراعظم 17دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
He is actually working now on bringing back the real moral values that the corrupt political elite of our country had buried & forgotten!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 31, 2021
It has been an honour & a privilege to be associated with PM @ImranKhanPTI who will eventually change the fate of this great nation. pic.twitter.com/z5fIQm8fKs
یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادمیں اومی کرون مزید پھیلے گا۔۔۔محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا