لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ۔۔۔صدر ن لیگ شہباز شریف نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بلال یاسین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشتگردی ہے ، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بلال یاسین کے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں،ڈاکٹرز نے کہاہے کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2021
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ، بلال یاسین لیگی کارکن سے ملنے ان کے گھر گئے تھے کہ نامعلوم دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کے گھر کے قریب موہنی روڈ پر فائرنگ کردی، بلال یاسین کے بیٹے وہاب بلال نے کہاہے کہ بلال یاسین کو میوہسپتال ایمرجنسی منتقل کردیاگیا ۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
میوہسپتال کے ایم ایس کے مطابق بلال یاسین کو تین گولیاں لگی ہیں، دو گولیاں ان کے پیٹ میں اور ایک ٹانگ پر لگی ہیں، رکن پنجاب اسمبلی کو الٹراسائونڈ کے بعد آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا،ان کا کہناتھا کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ بلال یاسین سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے بھانجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ،ویڈیو وائرل