راناشمیم کا بیانِ حلفی ۔۔بادی النظرمیں یہ مبینہ مجرمانہ توہین کا کیس بنتا ہے۔۔ توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Dec 31, 2021 | 21:56:PM
توہین عدالت۔کیس۔تحریری فیصلہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ۔چیف جسٹس
کیپشن: رانا شمیم اور بیان حلفی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) راناشمیم کے بیانِ حلفی کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے28دسمبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں تحریر ہے کہ عدالت مطمئن ہے کہ بادی النظرمیں یہ مبینہ مجرمانہ توہین کا کیس بنتا ہے۔,، رانا شمیم سمیت دیگر توہین عدالت کے مرتکب افراد پر 7جنوری کو فرد جرم عائد کی جائےگی۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقررکیا جاتا ہے، رپورٹ کیا گیا بیان حلفی کسی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں تھا، بادی النظر میں خبر چھاپتے ہوئے مناسب احتیاط نہیں برتی گئی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پروفیشنل صحافی نے رجسٹرار ہائی کورٹ سے حقائق کی تصدیق کی کوشش نہیں کی، انصار عباسی، عامر غوری نے دوران سماعت جو موقف لیا اس کی توقع نہیں تھی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ انصار عباسی اور عامر غوری نے کہا کہ مفاد عامہ میں خبرچھاپی گئی، ایسا لگا انصار عباسی اور عامر غوری بھی بیان حلفی کا متن درست سمجھتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ شہری ہوشیار۔۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔۔ ناکے لگ گئے