(ویب ڈیسک)اداکارہ اریبہ حبیب شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئیں،اداکارہ کی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، جبکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک ویڈیو کی وجہ سے اداکارہ سوشل میڈیاصارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں، شادی کے تقریبات کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، شوبز سے وابستہ افراد اداکارہ کو مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔سوشل میڈیاپر اداکارہ کی شوہرکے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے سٹیج پر اداکارہ اریبہ حبیب شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہیں، سٹیج کے اردگرد دیگر مہمان بھی موجود ہیں، اداکارہ کے شوہر نے محبت سے بوسہ کیا جس پرمہمانوں نے بھی شور کیا اور ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے شوہر پر خوب تنقید کی اور اداکارہ سے متعلق بھی غیرمناسب الفاظ استعمال کئے۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی تاریخ بتائی تھی کہ وہ آئندہ برس جنوری کی 2 تاریخ کو پیا دیس سدھار جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی