نئے سال پر امریکا میں آگ لگ گئی۔۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اپیلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سال کی آمد سے قبل امریکی ریاست کلراڈو میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے سینکڑوں مکانات جل کر تباہ ہو گئے۔
ایرانی چینل نے ارنا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاست کلراڈو کے بولڈر کاؤنٹی کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنت نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے اطراف میں واقع صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کی بنا پر قرب و جوار کے500مکانات جل گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے شہر لوییویل کے21 ہزار باشندوں اور شہر سوپریور کے13 ہزار شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل جائیں۔ریاست کلراڈو کے حکام نے اس آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا .
یاد رہے کہ امریکا کی جنوبی بالخصوص مغربی ریاستیں، موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کی بنا پر ہر سال بھیانک آتش زدگی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:’محبت ہوگئی ہے ان سے‘۔۔۔سعودی خاتون کا خوبصورت شوق کیا ہے۔۔جانئے