قومی اسمبلی ۔۔حکومت کورم پورا کرنے میں پھرناکام ۔۔ضمنی فنانس بل کا معاملہ غیر معینہ مدت کیلئے لٹک گیا

Dec 31, 2021 | 22:41:PM
حکومت ۔کورم۔فنانس بل۔قومی اسمبلی۔مدت
کیپشن: اسمبلی اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قومی اسمبلی کااجلاس ایک بار پھر کورم کی نذ رہوگیا اور ضمنی فنانس بل پر بحث نہ ہوسکی ۔ جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے عندلیب عباس کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔دعا مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی۔وقفہ سوالات کے دور ان عظمہ ریاض نے کہاکہ نور مقدم کیس میں مجرم نے ری ہیبلیٹیشن سینٹر بنارکھا تھا،پرائیویٹ تھراپی سینٹرز کا ڈیٹا وزارت کے پاس نہیں ہے اس دور ان اپوزیشن ارکان نے بولنے کی اجازت دینے کےلئے احتجاج کیا جس پر وقفہ سوالات کے بعد بات کرنے کی اجازت دوں گا ۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے کورم کورم کے نعرے لگائے گئے اور ساتھ ہی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس کے باعث دپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیااور اس طرح قومی اسمبلی اجلاس 12 منٹ چل سکا۔
واضح رہے کہ حکومت نے فنانس بل کی منظوری کیلئے جمعرات کو اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا۔مگر کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔جمعہ کہ ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں