اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد

Dec 31, 2022 | 10:39:AM
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اعتراض میں کہا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں کچھ دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ کے آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، 14 ہزار سے زائد عملہ، سکول ٹیچرز اور دیگر ملازمین سرما کی تعطیلات پر ہیں۔