سال 2022 میں پاکستانی شوبز کے بڑے اسکینڈلز اور تنازعات

Dec 31, 2022 | 14:16:PM

(ویب ڈیسک )کووڈ 19 کی وباء کے حوالے سے اٹھائی گئی پابندی کے دو برس بعد کئی پاکستانی فلمیں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ ابتدائی دنوں میں پیش کی جانے والی فلمیں اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔

##پاکستانی فلم جاوید اقبال کو نمائش کی اجازت نہ ملنا

لاہور میں 100 سے زائد بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم ’’دی ان ٹولڈ اسٹوری آف سیریل کلر جاوید اقبال‘‘ کو گزشتہ برس دسمبر میں نمائش کیلئے پیش

View this post on Instagram

A post shared by The Legend of Maula Jatt (@maulajattofficial)

" alt="" /> کیا جانا تھا، تاہم اس فلم کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا۔ دوسری مرتبہ فلم کو رواں برس 28 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جانا تھا تاہم اس بار بھی فلم کی نمائش روک دی گئی۔

جاوید اقبال فلم کا کراچی میں پریمیئر ہوا فلم کو سندھ اور پنجاب سینسر بورڈ نے تو پاس کر دیا تاہم پنجاب حکومت نے ایک خط کے ذریعے فلم کی نمائش روک دی۔

ملکی سنیما گھروں میں تو اس فلم کو نمائش کیلئے پیش نہ کیا جاسکا تاہم اس فلم نے مختلف فیسٹیولز میں کامیابیاں سمیٹیں۔

آئمہ بیگ، شہباز شگری اور برطانوی ماڈل طلولہ مائر کا تنازع
رواں برس جون میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں، دونوں کی منگنی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی، آئمہ بیگ نے اپنی منگنی ختم ہونے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

منگنی کے اعلان کے ساتھ ہی ایک برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے آئمہ بیگ پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق کا الزام لگایا، جس کے بعد طلولہ مائر نے گلوکارہ کے خلاف ایک پنڈورا بکس کھول دیا۔

جواب میں آئمہ بیگ نے بھی طلولہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر بات کی، طلولہ، قیس احمد، آئمہ بیگ کا یہ معاملہ کافی عرصے تک خبروں کی زینت بنا رہا، جس کے بعد آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

فیروز خان اور علیزے کے درمیان طلاق اور علیزے کے الزامات
پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی شادی ختم ہوگئی۔ دونوں نے اپنی شادی کے ختم ہونے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، اسی دوران فیروز خان اور علیزے کے دونوں بچوں کی حوالگی کا معاملہ بھی سامنے آیا۔

علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے شادی کے دوران علیزے پر تشدد کیا اور مار پیٹ کی، جس کی میڈیکل رپورٹس علیزے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان رپورٹس کو شیئر کئے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جانب سے فیروز خان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نئے آنے والے ڈرامے میں اقراء عزیز کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کیا گیا تاہم اقراء نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا کہ وہ ایسے کسی شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتیں جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو۔

علیزے اور فیروز خان کے بچوں کی حوالگی کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔

جوائے لینڈ فلم کی کامیابیاں اورنمائش پرپابندی
پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب رواں برس مئی کے مہینے میں کانز کے فلمی میلے کے موقع پر پاکستانی فلم کو اسکرین کیا گیا۔

اس فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے 2 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد ملک میں جوائے لینڈ کی نمائش کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں، ایک جانب اس فلم نے دنیا کے بڑے فلمی میلوں میں کامیابیاں حاصل کیں وہیں 18 نومبر کو فلم کی ریلیز سے قبل اس کی نمائش کو روکنے کیلئے تنازع کھڑا ہوگیا۔ حالانکہ اس فلم کو نمائش کیلئے سینسر بورڈ نے سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔

تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی اور کہا گیا کہ فلم کو پنجاب کی حدود میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان آوازوں کے بعد محدود اسکرینوں پر جوائے لینڈ کو پیش کیا گیا۔

فلم کے حوالے سے بہت سے تنازعات کھڑے ہونے کے باوجود جوائے لینڈ وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی جسے آسکر کی انٹرنیشنل فیچر فلم کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اب دنیا بھر سے شارٹ لسٹ کی گئی 15 فلموں میں جوائے لینڈ بھی شامل ہے۔

معاوضہ وقت پر نہ ملنے پر سونیا حسین کا فلم ٹچ بٹن کی تشہیر سے انکار
عروہ حسین نے پہلی مرتبہ بطور پروڈیوسر فلم ٹچ بٹن کی پروڈکشن کی۔ تاہم فلم کے ٹیلر ریلیز کے موقع پر Tich Button کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار فیروز خان اور سونیا حسین شریک نہ ہوئے۔

کچھ ہی دن بعد سونیا حسین نے فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس کے بعد سونیا نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ فلم میں اپنے رول سے مطمئن ہیں نہ فلم کی تشہیری مہم کا حصہ بنیں گی کیونکہ ان کو وعدے کے خلاف معاوضہ وقت پر ادا نہیں کیا گیا۔

تاہم فلم ٹچ بٹن کی ریلیز سے قبل سونیا حسین اور عروہ حسین کے درمیان معاملات طے پا گئے اور سونیا فلم کی ریلیز سے قبل اس کی تشہیری مہم کا حصہ بھی بنیں اور فلم کے پریمیئر میں بھی شرکت کی۔

##دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مقررہ تاریخ پر 70 فیصد سینما گھروں میں نمائش کیوں نہ ہوسکی؟

پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تاہم نمائش سے قبل فلم ڈسٹری بیوٹرز، پروڈیوسرز اور سنیما مالکان کے درمیان فلم کی ٹکٹ کی قمیت سے متعلق معاملات طے نہ پاسکے۔

اس طرح دنیا بھر میں اچھی کمائی کرنے والی یہ فلم خود پاکستان میں محدود اسکرینز پر نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے درمیان اور سنیما مالکان کے درمیان فلم کی ریلیز ڈیٹ کے 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی معاملات طے نہ پاسکے۔

تاہم آہستہ آہستہ سنیما مالکان نے ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو اپنے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا۔ ابتدائی دنوں میں فلم کے ٹکٹ کی قیمت کو بڑھا کر فروخت کیا گیا تاکہ فلم سے زیادہ سے زیادہ ریونیو کمایا جاسکے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے، اب تک یہ فلم عالمی سطح پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

##میشا شفیع کا لکس اسٹائل ایوارڈز پر صنفی امتیاز کا الزام

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں خواتین میوزیشن کو نامزد نہ کئے جانے کے حوالے سے آواز اٹھائی۔

میشا شفیع اور مومنہ مستحسن نے ایوارڈز منتظمین پر تنقید کی۔ تنقید کے بعد لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ نے نامزدگیوں کی فہرست ہٹادی۔

بعد میں انتظامیہ نے نامزدگیوں کی تاریخ بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں موسیقی کی کیٹیگریز میں خواتین کی انٹریز مقررہ تاریخ تک موصول نہیں ہوئی تھیں۔ ساتھ ہی لکس اسٹائل کی انتظامیہ نے نامزدگیوں کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ خواتین موسیقار، گلوکار اور آرٹسٹ اپنی انٹریز بھجواسکیں۔

اکیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے سال کا بہترین لائیو پرفارمنس ایوارڈ، ویورز چوائس ایوارڈ حاصل کیا۔

مزیدخبریں