تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے۔
سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
Saddened to learn of the passing of Jaffar Leghari. He was a friend for the last four decades. Sadly he lost his battle with cancer despite putting up a great fight. My condolences & prayers go to his family. May Allah give them the strength and patience to bear this loss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعفر لغاری کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، وہ گزشتہ چار دہائیوں سے دوست تھے، افسوس کی بات ہے کہ وہ ایک عظیم جنگ لڑنے کے باوجود کینسر سے اپنی جنگ ہار گئے، میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔