(24 نیوز) سال 2022 کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے 41 ججز نے 565 عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلے جاری کئے۔ عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلوں میں کئی قانونی نکات کے اصول واضح کئے گئے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے سب سے زیادہ رہورٹنگ کے لئے منظورشدہ فیصلے کئے۔
سال 2022 کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے 37 عدالتی نظیر قرار دئیے فیصلے جاری کٙئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 34، جسٹس جواد حسن نے 31 عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلے جاری کئے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 9 رہورٹڈ ججمنٹ جاری کیں۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے 2، جسٹس شجاعت علی خان 14، جسٹس علی باقر نجفی نے 2 رپورٹڈ فیصلے کیے۔ جسٹس شاہد بلال حسن 27، جسٹس عالیہ نیلم 9، جسٹس عابد حسین شیخ 16 عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلے سنائے۔
جسٹس صداقت علی خان 4، جسٹس شمس محمود مرزا ایک رہورٹڈ ججمنٹ دی، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی عدالت سے سال 2022 کے دوران کوئی رپورٹنگ کے منظورشدہ فیصلہ جاری نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد جمیل خان 19، جسٹس فیصل زمان خان 9، جسٹس مسعود عابد نقوی 5 عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلے کیے۔
جسٹس شاہد کریم 6، جسٹس مرزا وقاص رؤف 20، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے 16 رپورٹڈ ججمنٹ دیں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی عدالت سے سال 2022 کے دوران رپورٹنگ کے لئے کوئی منظورشدہ فیصلہ جاری نہیں ہوا۔ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 24، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 9 عدالتی نظیر قرار دیئے گئے فیصلے سنائے۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی عدالت سے سال 2022 کے دوران کوئی رہورٹ شدہ فیصلہ جاری نہیں ہوا، جسٹس چوہدری عبدالعزیز 8، جسٹس فاروق حیدر 10، جسٹس محمد وحید خان 4 عدالتی نظیر قرار دئیے فیصلے سنائے۔
جسٹس رسال حسن سید نے 12 عدالتی نظیر قرار دئیے گئے فیصلے کیے۔ جسٹس انوار الحق پنوں کی عدالت سے سال 2022 کے دوران کوئی رپورٹ شدہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جسٹس عاصم حفیظ 22، جسٹس صادق محمود خرم 33، جسٹس شکیل احمد 5، جسٹس صفدر سلیم شاہد 18 رہورٹد فیصلے کیے۔
جسٹس احمد ندیم ارشد 28، جسٹس محمد طارق ندیم 17، جسٹس محمد امجد رفیق نے 22 رپوٹنگ کے لئے منظورشدہ فیصلے کیے۔ جسٹس امجد حسین چٹھہ 12، جسٹس انوار حسین 25، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 14 رپورٹڈ فیصلے کیے۔ جسٹس سلطان تنویر احمد 20، جسٹس محمد رضا قریشی 9 اور جسٹس راحیل کامران شیخ نے 12 رہورٹڈ ججمنٹ جاری کیں۔