اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ای ٹیگنگ سسٹم اور اسمارٹ کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، آئی جی سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرعباس) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے سندھ میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں سنگین جرائم میں ملوث تین سو خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر 52 کروڑ روپے انعام کی رقم مقرر کی گئی تھی اور انعامات کی رقم مقرر ہوتے ہی ایک ہفتے میں 4 خطرناک ملزمان کے خلاف پولیس کو انفارمیشن ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سال 2022ء، پنجاب میں صحت سہولت پروگرام سے 24 لاکھ افراد مستفید
ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بہتر ٹریکنگ سسٹم بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سندھ کے 40 ٹال پلازوں پر این آر ٹی سی کے تعاون سے اسمارٹ کیمراز لگائے جا رہے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں سی ٹی ڈی میں نئی تکنیکی تبدیلیوں کیلئے بھی اقدامات کی جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کرائم کے خاتمے کیلئے ای ٹیگنگ سسٹم منظوری کے آخری مراحل میں ہے، یہ سسٹم صوبائی کابینہ نے منظور کر دیا ہے اس سسٹم کو نافذ العمل کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔