الوداع2022، مختلف شہروں سے غروب آفتاب کےخوبصورت مناظر
حافظہ فرسہ رانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )غروب آفتاب نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ ان کے بہت معنی بھی ہوتے ہیں۔ وہ اختتام، تبدیلی اور تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ تبدیلی زندگی کا حصہ ہے اور ہر چیز کا خاتمہ ہوتا ہے۔
آج 2022 کا آخری سورج بھی غروب ہوگیا لیکن اپنے ساتھ 2022 کی کئی یادیں اور کئی خوبصورت لمحے بھی دے کر گیا ہے۔غروبِ آفتاب کے منظر نے بہت سو کو اداس کیا تو انہیں ایک امید بھی دلائی کہ 2023 کا سورج ان کیلئے شاید زندگی میں کچھ نیا لے کر آئے۔پشاور میں غروب آفتاب 4 بج کر 50 منٹ، اسلام آباد میں 5 بج کر 10 منٹ، لاہور میں 5 بج کر 10 منٹ، کراچی اور کوئٹہ میں غروب آفتاب 5 بج کر 30 پر ہوا۔
ملک کے مختلف شہروں میں غروب آفتاب کے حسین مناظر:
لاہور
کراچی
حیدرآباد
سرائے عالمگیر
اٹک
جہلم
گجرانوالہ
سکھر
فیصل آباد
کوئٹہ
شام ہونے پر جب کسی کونے سے سورج اپنی جھلک دکھا رہا ہوتا ہے تو آسمان پر جو رنگ نظر آتے ہیں، وہ دل موہ لینے والے ہوتے ہیں۔
یاد رہے آج2022، سال کا آخری غروب آفتاب ہوگیا ہے۔ اب ایک نیا سال ایک نئی امید منتظر ہے۔۔۔
سال پر سال اور پھر اس سال
منتظر ہم تھے منتظر ہم ہے
الوداع2022
الوداع2022