پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے،قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے ،تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی،آرمی چیف سید عاصم منیر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،نیول اکیڈمی آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے نیول کیڈٹس کو مبارکباد دی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزار رہا ہے ، تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ پاکستان کو اقتصادی اور دہشگردی کے چیلنجز درپیش ہیں ،معیشت و دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی قومی مفاہمت اشد ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاسنگ آﺅٹ کے شرکا سے کہاکہ مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، میری ٹائم صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے،مستقبل میں نیوی کاکردار انتہائی اہمیت کاحامل ہوگا،جنرل عاصم منیر نے کہاکہ نیوی کوپیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرناہوگا۔
آرمی چیف نے تربیت مکمل کرنےوالے ملکی اوردوست ممالک کے کیڈٹس کومبارکباددی،آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس کوپیشہ ورانہ مہارتوں پرتوجہ دینے کی ہدایت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی بہترین کارکردگی کا قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم نے حاصل کیا،اعزازی شمشیر مڈشپ مین نوفل ملک نے حاصل کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن میں کراچی کوراور رینجرز کے افسروں جوانوں سے بھی خطاب کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم نے ملیر چھاؤنی میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا