ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نیوایئر پوسٹ نے طلاق کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2022 میں مشہور و معروف جوڑے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے،قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف