2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، آصف زرداری

Dec 31, 2022 | 23:50:PM
سابق صدر مملکت، آصف علی زرداری، نئے سال، آمد، قوم کو مبارکباد،
کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ 2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا فلسفہ سچ ثابت ہوا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ صرف جمہوریت ہی کر سکتی ہے ،یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،آنے والے نسلوں کو ہر طرح کے خوف سے پاک معاشرہ دینگے ۔
سابق صدر نے کہاکہ حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آیا سندھ میں کئی ہفتوں تک آسمان پانی برساتا رہا ، ہمارے ملک کے عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں ،کووڈ 18 کے بعد کورونا نے ملک کی معیشت کو بے تحاشا نقصان پہنچایا مگر کووڈ 18 نے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کے خارجہ امور کو بھی تباہ کردیا۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کا صفایا کرکے سوات میں دوبارہ قومی پر سر بلند کیا، میرے لئے انتہائی تکلیف دہ بات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد ہمارے بچوں سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔
سابق صدر نے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی بارش نے سیلاب کا رخ اختیار کر کے پورے سندھ کو دریا میں تبدیل کر دیا تھا،بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ہماری بنیادی ترجیح ہے ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہمارا مشن ہے ،دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور اپنی زمینوں کو آباد کرینگے ۔
 آصف علی زرداری نے کہاکہ وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ قائم کی ہے ، عالمی دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات بھی سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی جو پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعاو¿ں میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ ، سائرہ انور ایف آئی اے طلب