کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Dec 31, 2023 | 08:49:AM

(ویب ڈیسک)کینیڈا نے  اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بہتر بنانے کا اعلان کردیا۔  اگر آپ کے پاس ایک ٹیکنالوجی سے متعلق بزنس آئیڈیا ہے جو کینیڈا کی مارکیٹ کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے تو آپ اسٹارٹ اپ ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، اور کینیڈا آپ کا خیر مقدم کرے گا۔

 ہر سال ہزاروں لوگ بھارت اور پاکستان سے روزگار کی بہتر مواقع کے لیے امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کی طرف رخ کرتے ہیں۔ اسٹارٹ اپ ویزا عام ورک پرمٹ ویزا سے مختلف ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز کو کینیڈا کی طرف مائل کرنا ہے۔ اس ویزا کے لیے مختلف معیارات ہیں جیسے اختراعیت، مقامی لوگوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرنا، اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنا۔

اس ویزا کی درخواست دینے کے لیے امیدوار کے پاس ایک ویلڈ بزنس ہونا لازمی ہے اور اسے اس کاروبار کے شیئرز کی ملکیت ہونی چاہئے۔ اس کے پاس کمپنی کے 10 فیصد یا اس سے زیادہ شیئرز ہونے چاہئے اور اسے ووٹنگ کا اختیار بھی ہونا چاہئے۔ ویزا کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں کینیڈین تنظیم یا ڈیزگنیٹڈ بوڈی کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ اس کا کاروبار کینیڈا سے چلایا جانا چاہئے اور اسے کینیڈا میں ہی قائم کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بابراعوان، بجاش نیازی اور عامر ڈوگر کے کاغذات منظور

انگلش زبان کے علاوہ، اگر فرانسیسی زبان بھی آتی ہے تو یہ امکان ہے کہ آپ کا اسٹارٹ اپ کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس ویزا کے لیے انگلش یا فرانسیسی زبانوں میں ہونے والی بات چیت اور تفہیم میں عبور ضروری ہے۔ آپ کو اپنے اور اپنے سے جڑے رشتوں کے مالی اخراجات برداشت کرنے کے وسائل ظاہر کرنا چاہئے اور آپ کا کاروبار جدت رکھنا چاہئے تاکہ کینیڈا میں نئی نوکریاں پیدا ہوسکیں۔ یہ ویزا عام کاروباری افراد کے لیے نہیں ہے، بلکہ کینیڈا کو ایسے اسٹارٹ اپ پلان چاہیںجو پوری دنیا کو ٹکر دے سکیں۔

مزیدخبریں