بھارت: مسافر طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بہار میں طیارہ ٹرک ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث ایک پل کے نیچے پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز ایک ناکارہ جہاز کو بڑے ٹرک پر لوڈ کر کے ممبئی سے اسام منتقل کیا جا رہا تھا جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
مذکورہ جہاز کے پل کے نیچے پھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور لوگوں کا ہجوم سڑک پر کئی گھنٹے بے یارو مددگار کھڑا رہا کہ کب متعلقہ حکام موقعے پر پہنچیں اور عوام کو اس مصیبت سے نکالیں۔
#Bihar | “Prima facie, it appears that the driver of the vehicle misjudged the underneath height of the overbridge vis-a-vis the height of the consignment being carried on the vehicle and as a result, it got stuck beneath the overbridge,” said a police officer, refusing to be… pic.twitter.com/FfwfKfrXrW
— Hindustan Times (@htTweets) December 29, 2023
مذکورہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ہوائی جہاز اور ٹرک کو باحفاظت نکال کر اپنی منزل پر روانہ کر دیا اور پھرٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
بہرحال اس واقعے پر حکام نے وضاحت پیش کرتے ہوئے یہ کہا کہ ٹرک ڈرائیور نے پل کی اونچائی کا غلط اندازہ لگایا اور اسے یہ محسوس ہو رہا تھا کہ میں باآسانی پل کے نیچے سے جہاز کو لیکر گزر جاؤں گا۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں آندھرا پردیش میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب باپٹلا ضلع میں انڈر پاس کے نیچے ایک جہاز پھنس گیا تھا۔