الیکشن سے پہلے الیکشن،سٹی نیوز نیٹ ورک کا سب سے بڑا سروے،پی ٹی آئی نے میدان مارلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سٹی نیوز نیٹ ورک نے الیکشن سروے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے این اے 127 لاہور میں عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کیا۔
سروے میں 400 ارکان پر مشتمل ٹیموں نے گھر گھر جا کر ووٹ کاسٹ کرائے۔الیکشن سروے میں پی ٹی آئی 7261 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ 7087 ووٹوں کیساتھ دوسر نمبر آئی۔
تحریک لبیک پاکستان 1246 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، پاکستان پیپلز پارٹی 1152 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور جماعت اسلامی 454 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔
مزید پڑھیں: کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
دوسری جانب حلقے سے 20ہزار ووٹوں کا سیمپل لیا گیا جس میں سے 930 افراد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔