سیکورٹی فورس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمیت آئی فون برآمد

Dec 31, 2023 | 12:28:PM

(خورشید رحمانی)سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے  کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر   خاتون سے 92لاکھ روپے مالیت کے 23 فونز  جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے جوڑے سے 2.490 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لیے۔

ائر پورٹس سیکورٹی فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے جوڑے سے 2.490 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق مسافر آکاش مسیح اور انی آکاش کے سامان کو سکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ سامان کی تلاشی پر مذکورہ ہیروئن کو 1.250 کلو گرام اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں کی صورت میں بیگ کے خفیہ خانوں میں رکھا ہوا تھا۔

اے ایس ایف کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نگران حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن

دوسری جانب کسٹم کلکٹریٹ کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے 92لاکھ روپے مالیت کے 23 فونز برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں انٹرنیشنل آرائیول لاؤنچ پر کی گئی۔ ایرعربیہ کی پروازG9.542 سے خاتوں کوشک کی بنیاد پرچیک کیا گیا۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ خاتون کے بیگ سے 23 عدد آئی فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ برآمد کیے گئے آئی فون کی مالیت92 لاکھ روپے تک ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ برآمدشدہ سامان کو تحویل میں لیکر کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں