2024ء کی پہلی خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں کمی؟بڑی خبر آگئی

Dec 31, 2023 | 13:31:PM

Read more!

(24 نیوز)2024ء کی پہلی خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں کمی،نئے سال پٹرو ل کی قیمت کیا ہوگی؟بڑی خبر آگئی ۔مہینہ کا اختتام ہے ۔اور پاکستانی عوام کی نظریں اس بار پھر حکومت پر ٹکی ہے کہ شائد وہ ان کی من کی مرادیں پوری کریں اور دوبارہ سے پٹرول سستا کرنے کا کوئی نوید سنا دیں ۔عوام یہ بھی چاہتے کہ پاکستان میں کوئی تو سال ایسا ہوا جس کا آغاز بری خبروں کی بجائے کسی اچھی خبر اور خوشی سے ہولیکن اب تک کی اطلاعات کی مطابق پاکستانیوں کی یہ امیدیں بر آتی دکھائی نہیں دیتی ۔کیونکہ اعداد و شمار کو دیکھا جا ئے تو اس بار توقع ہے کہ یا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہینگی یا ان میں معمولی ردوبدل ہوگا۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔او ایم سیز کے تخمینے ایکسچینج ریٹ اور موجودہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی شرحوں میں صفر ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہیں۔حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پی ایل اور جی ایس ٹی پر صفر کی شرح وصول کر رہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔ آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔اس حساب سے دیکھا جائے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ہی ممکن ہے۔قابل غور بات یہ ہے کہ 15دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہے۔ نومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہٰذاحکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا۔اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں پرانی سطح پر نہیں گئیں اور روپیہ بھی مستحکم ہے تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ردو بدل ہی ممکن ہے۔

مزیدخبریں