شادی کا جھوٹا اشارہ دینے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی طرف اشارہ کرتا مبہم پوسٹ شیئرکرنا ان کے مداحوں کو برہم کرگیا۔
حال ہی میں ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں مایوں کی مناسبت سے سجے ایک کمرے میں دلکش جوڑے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے،مذکورہ تصاویر میں ماورا حسین نے ہلکی گلابی شرٹ کے ساتھ دھنک بیل لگا ہوا دو پائنچوں والا شرارہ پہن رکھا ہے جس کے ساتھ ٹشو کا میچنگ دوپٹہ انکے لُک کو چار چاند لگا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ماورا نے ایک مبہم کیپشن لکھ کر اپنے مداحوں کو بےچین کردیا اور مختصر سے جملے میں اپنے مداحوں کو شادی کی جانب غیر واضح اشارہ دیا۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ" اور آغاز ہوا جاتا ہے"اور اس جملے کے آگے "انگوٹھی" کا ایموجی بنایا۔اگرچہ ماورا حسین کے پوسٹ میں واضح طور پر ان کی شادی کے متعلق بات نہیں کی گئی لیکن مداحوں نے اس کو شادی کی خوشخبری سمجھ کر انہیں مبارکباد دینی شروع کردی۔
تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ایسی تصویر جاری کی جس نے ان کے پوسٹ کی حقیقت پر سے پردہ ہٹا دیا۔
مذکورہ اسٹوری میں ماورا کو ان کی سہیلی 'رمشہ حیات' کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو پیلے جوڑے میں ملبوس مایوں کی دلہن بنی نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صبور علی نے گانا " زندگی"کے ان دیکھے "لمحات" جاری کردیے
اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی اس اسٹوری نے پوسٹ کا خلاصہ بھی کردیا کہ ماورا حسین کی مذکورہ پوسٹ انکی اپنی شادی کی طرف اشارہ نہیں بلکہ سہیلی رمشہ کی شادی کے متعلق تھا۔
جہاں بعض صارفین ماورا کو اب ان کی سہیلی کی شادی کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں وہیں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ماورا پر شدید غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے کہ وہ بار بار ایسی پوسٹ شیئر کیوں کرتی ہیں جو غلط فہمی کا باعث بن رہی ہوتی ہیں۔