میرے سارے کاغذات درست ہیں، شیخ رشید کا آر او کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Dec 31, 2023 | 18:10:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ مجھے آر او نے ابھی تک نہیں بتایا کہ میں نا اہل ہو چکا ہوں ،میں سترہ دفعہ وزیر رہا ہوں میرے سارے کاغذات درست ہیں،آر او صاحب میرا جواب دیں میں لال حویلی میں ہوں،ورنہ صبح کورٹ جاؤں گا۔
لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے آر او کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نااہلی قبول ہے یہ میرے لئے اعزاز ہے،مجھ پر تین الزامات لگائے گئے تمام غلط ہیں ،مری میں ریسٹ ہاؤس کا کرایہ نہ دینے کا الزام لگایا گیا میں ساری زندگی مری ریسٹ ہاؤس کبھی نہیں رہا،ایک گھر چھپانے کا الزام لگایا گیا ہے،ٹیکس سے بچنے کیلئے کم اثاثے ظاہر کرنے کا الزام لگایا گیا،میں نے کبھی ٹیکس سے بچنے کیلئے کچھ بھی نہیں چھپایا میرے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں ،سپریم کورٹ اورآر او کے پاس بھی اپیل کیلئے جاؤں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ ایک منی لانڈر کرپٹ شخص کی تاج پوشی کیلئے تمام قواعد کا جنازہ نکالا گیا،نواز شریف نے لندن آنے سے قبل کہا کہ پہلے شیخ رشید کا راستہ روکا جائے،ملک ڈوب رہا ہے نواز شریف کو لندن بھاگنا پڑے گا ،میں اس مطالبے کو دہراتا ہوں کہ عام لوگوں کو معاف کیا جائے۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ قلم دوات دونوں حلقوں سے جیتے گی ،سازش کے تحت ایک ایسی پارٹی کو پیچھے کیا جارہا ہے جو الیکشن جیت رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ مجھے کسی نے کوئی پیغام نہیں پہنچایا،چلا کاٹا اور کسی نے مجھ پر تشدد نہیں کیا،اہم لوگوں سے مخاطب ہوں یہ ہمیں عوام میں شکست نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے حیران کن ٹوئٹ داغ دی

مزیدخبریں