بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان جانے کیلئے جلد منظوری ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن کو ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ذرائع آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے جلدگرین سگنل ملنے کا امکان ہے،بھارتی وزارت کھیل آئندہ چند روز میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو تحریری طور پر اجازت دے دےگا۔
آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن نے بھارتی صحافیوں کو ڈیوس کپ کی ایکریڈیشن کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی ہے جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھی ویزا درخواستوں کیلئے بھارتی صحافیوں کو ای میل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو مکمل تیاریوں کی ہدایت جاری کردی ہیں۔دوسری جانب پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی بھارت کی میزبانی کرنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا