(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کا افتتاح کردیا، وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناح ہسپتال کے بورڈ نے سال کے آخری دن ایمرجنسی کو مکمل کیا ہے،ڈیرھ سو بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی مکمل ہوگئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر دوہزار سے زائد مریض جہاں آتے ہیں،بورڈ کے چیئرمین گوہر اعجاز نے تمام کام کی خود نگرانی کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ جناح ہسپتال علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے سب سے آگے ہیں،مناواں میں کینسر ہسپتال انٹرنیشنل معیار کا ہوگا،گوہر اعجاز کا پنجاب کا سب سے بڑا ڈائلسز سنٹر چل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال ملتان ،نشتر ہسپتال ملتان کی تزئین وآرائش مکمل ہو گئی ہے،آئندہ چند روز تک ڈی خان سمیت ان ہسپتال کو کھول دیا جائے،ان کاکہناتھا کہ ہم تمام بڑے ہسپتالوں کے ریوپ کر کے جا رہے ہیں،اگر ادویات کی پیچھے شارٹیج ہو گی تو اس پر کچھ کہہ نہیں سکتا،ایمرجنسی میں کوشش کر رہے کوئی ادویات شارٹ نہ ہو،اللہ اس ملک پر رحم کریں ہسپتالوں کے سامنے میڈیکل سٹورز والا پیچیدہ مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘جنید اکبر خان کا ٹوئٹ