مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ، حقیقت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی حقیقت سامنے آ گئی ، آر پی او نے سربراہ جے یو آئی کے قافلے پر فائرنگ کی تردید کردی۔
آر پی او ناصر محمود نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا، یارک انٹرچینج پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا،پولیس نے حملہ آوروں کا بھرپور جواب دیا جو فرار ہو گئے،آر پی او کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان موقع پر موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ شر پسند عناصر کو ملک میں افراتفری اور فساد پھیلانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی، انتخابی مہم کے دوران سیاسی سرگرمیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ترجمان نے مزید کہا کہ امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹس منجمد