(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاک فوج بطور قومی آرمی ملکی سلامتی و ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،پاکستان کے عوام کےساتھ غیر متزلزل عزم ہمارا فخر ہے،افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیلنجنگ مگر یادگار سال 2023 اختتام پذیرہوا،مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے قابل فخر اور معزز عوام کو نئے سال کی مبارکباد، پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے محب وطن جذبے پر مضبوطی سے قائم ہے، کوئی شک نہیں، ہماری عظیم قوم آباؤ اجداد کے خوابوں کے مطابق ترقی کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہے انشااللہ،سال 2024 اندرونی و بیرونی طور پر پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق مسلح افواج فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، توقع ہے کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیری عوام کو ظالم حکومتوں سے ملنے والے مسائل میں ریلیف لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی