پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا گیا۔
نگران حکومت نے سال نو کے موقع پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ کر عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 267.34 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی، ڈیزل 276.21 روپے فی لٹر پر فروخت ہوگا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے نافذ رہیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹس منجمد