قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز ہے۔
مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں, 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔