(سعید احمد)میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث کراچی ڈویژن ریلوے میں ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم ہوگیا، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی ہے، محکمہ کا سارا نظام چوپٹ ہوگیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
کراچی سے آنے والی خیبرمیل ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار،گرین لائن ایکسپریس پونے 5گھنٹے ،تیز گام ساڑھے 3گھنٹے تاخیر کا شکار،علامہ اقبال ایکسپریس پونے 5، کراچی ایکسپریس 12گھنٹے لیٹ،عوام ایکسپریس سوا گھنٹہ،ملت ایکسپریس 15گھنٹے تاخیرکاشکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال میں بڑی خواہش۔۔۔؟ ارشد ندیم نے دل کی بات کہہ ڈالی
کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 12گھنٹے 45منٹ تاخیر کا شکار،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔