حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں ہے: بیرسٹر سیف

Dec 31, 2024 | 12:30:PM
حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں ہے: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیر پا حل کیلئے کوشاں ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جرگے نے ایک فریق کو مشاورت کے لیے دو دن کا وقت دیا تھا، آج دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کا قوی امکان ہے، دونوں فریقین تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں، خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا تنازع پائیدارحل کے قریب ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوگا، اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا، معاہدے کے بعد سڑک کھولنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی۔