وزیرداخلہ کی ڈی آئی خان  میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،شہداءکو خراج عقیدت

پولیس کے بہادر جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے،محسن نقوی

Dec 31, 2024 | 12:35:PM
وزیرداخلہ کی ڈی آئی خان  میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،شہداءکو خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کلام چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش   کیا ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، پولیس کے بہادر جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار اور محکمہ کسٹم کا ایک کارکن شہید ہو گیا،شدید دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آوروں نے رات گئے چوکی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک کسٹم ورکر شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس اہلکار اور کسٹم اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔