نئے سال کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

Dec 31, 2024 | 13:05:PM

(24 نیوز) نئے سال کی آمد آمد، پنجاب حکومت نے لاہور میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق نئےسال کی آمدپرآتش بازی نہیں کی جائےگی،خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی، انکا کہنا ہےکہ فضامیں آلودگی کی وجہ سےنوٹیفکیشن جاری کیا،فضائی آلودگی صحت مسائل کاباعث بن سکتی ہے۔

نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں ۔یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے،پوری دنیا میں نئے سال کو ایک الگ انداز سے ویلکم کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں