مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال 

Dec 31, 2024 | 14:10:PM
مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی ہے۔

نجی  کے مطابق ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے  اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لئے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
ترک قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔