اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہونگے ، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فریقین کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، امید کرتےہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہو گی۔