’’کنگ مر چکا ہے‘‘ آسٹریلوی کرکٹر کے تبصرے پر  کوہلی کے فینز  بھڑک اٹھے

Dec 31, 2024 | 14:43:PM
’’کنگ مر چکا ہے‘‘ آسٹریلوی کرکٹر کے تبصرے پر  کوہلی کے فینز  بھڑک اٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیٹچ نے میلبورن ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویرات کوہلی سے متعلق دئیے گئے ریماکس پر بھارتی فینز بھڑک اُٹھے۔

  سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن کیٹچ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں لنچ سے قبل بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کے وکٹ گنوانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دی’’ کنگ از ڈیڈ‘‘ کے الفاظ ادا کیے جس نے ہندوستانی مداحوں کو آگ بگولہ کردیا۔

انہوں نے دوران کمنٹری کہا کہ کنگ کا ٹائٹل اب بمرا نے سنبھال لیا ہے، کوہلی کی مسلسل ناکامی نے مجھے شدید مایوس کیا،پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری کے باوجود وہ محض 27.83 کی اوسط سے 7 اننگز میں 163 رنز بناسکے۔

 سائمن کیٹچ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میلبورن میں اپنی تازہ ترین شکست کے بعد بارڈر گواسکر ٹرافی ہارنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے 'مسخرہ کوہلی' کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے تھے۔

بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیپشن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔

 دوسری جانب میلبورن آمد کیساتھ ہی ویرات کوہلی ایئرپورٹ پر صحافی سے الجھے کا واقعہ بھی رونما ہوا تھا۔