صرف لیگ سے متعلق سوال کریں،شاہین نےرپورٹر کو خاموش کروا دیا

Dec 31, 2024 | 14:53:PM
صرف لیگ سے متعلق سوال کریں،شاہین نےرپورٹر کو خاموش کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ٹیسٹ ٹیم سے اخراج کے معاملے پر چپ سادھ لی۔

 بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فورچون باریشال کی نمائندگی کر رہے ہیں، پیسر کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، اس کا جواز آرام کا موقع دینے کو قرار دیا گیا لیکن پھر بی پی ایل کے 5 میچز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔

 ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے اس معاملے پر سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور رپورٹرز کو صرف بی پی ایل کے حوالے سے گفتگو پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں فٹ ہوں اسی لیے لیگ کھیلنے آیا، ہم صرف اسی ایونٹ کے بارے میں بات کریں گے، دیگر معاملات پر سوال سے گریز کریں۔

 شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ کے ابتدائی اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں، اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں ریکارڈ بنانے یا توڑنے کی کوشش نہیں کررہا، صرف اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ دیتے ہوئے اچھی بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں، ابتدا میں وکٹ لینا حریف ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر دیتا ہے اور یہی میرا مقصد ہوتا ہے۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میں بی پی ایل میں اچھی کارکردگی کیلئے پْرجوش ہوں، کپتان تمیم اقبال کے اعتماد پر شکریہ انھوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔