بالی ووڈ ستاروں کے مہنگے اور شاہانہ گھر، قیمتیں ہوش اڑا دیں    

Dec 31, 2024 | 15:29:PM

( 24  نیوز )بھارتی فلم انڈسٹری کے ستارے جہاں اپنی اداکاری کی وجہ سے پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں وہیں بالی ووڈ کے کئی اداکار اپنی شاہانہ رہائش گاہوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

شاہ رُخ خان 

 سرِفہرست ہیں انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان جن کا  گھر ’منت‘، ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے۔ 27,000 مربع فٹ پر محیط یہ چھ منزلہ وِلا 200 کروڑ روپے کی مالیت رکھتا ہے اور اس میں جِم، سوئمنگ پول، لائبریری اور ذاتی آڈیٹوریم بھی موجود ہیں۔

امیتابھ بچن 

دوسرے نمبر پر آتا ہے کہ امیتابھ بچن کا گھر ’جلسہ‘، جو ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع ہے، یہ بنگلا تقریباً 100-120 کروڑ روپے کا ہے۔ یہ گھر پروڈیوسر رمیش سپی نے اداکار  کو بطور تحفہ دیا تھا۔ اس میں مشہور آرٹسٹ منجیت باوا کی 4 کروڑ روپے کی پینٹنگ بھی نمایاں ہے۔

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا باندرہ میں واقع سمندر کے کنارے اپارٹمنٹ 100 کروڑ روپے سے زائد کا ہے۔ اس کا رقبہ 11,266 مربع فٹ ہے اور 1,300 مربع فٹ کی چھت بھی شامل ہے۔

انوشکا شرما

شاہانہ اور پر تعیش زندگی گزارنے میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی کسی سے پیچھے نہیں ان کی گڑگاؤں میں 80 کروڑ روپے مالیت کی رہائش اور ممبئی کے ورلی میں 34 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ مشہور ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا باندرہ میں نیا گھر 103 کروڑ روپے کا ہے جبکہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں 33 کروڑ روپے کا ایک گھر بھی ہے۔

اس ہی طرح بالی ووڈ کے کئی اداکار اپنی مہنگی رہائش گاہوں اور لگژری گاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہیں اور ان کی دولت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں