وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 200 ملین ڈالرقرض معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کیلئے استعمال کی جائے گی،معاہدے سے بجلی کی3تقسیم کار کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی،تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہونگی۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے ۔
یہ بھی پڑھیں : سٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان