نمائش چورنگی پر پولیس کا آپریشن،علامہ حسن ظفر نقوی گرفتار
مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر حسین)کراچی کی نمائش چورنگی پر پولیس آپریشن، علامہ حسن ظفر نقوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس نے علامہ حسن ظفر نقوی کو حراست میں لے لیا گیا ہےجبکہ اس آپریشن کے نتیجے میں نمائش چورنگی کے قریب درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔
دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے دوران ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی سمیت متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے اور اس وقت کراچی کی سڑکیں مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا ہے جبکہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے انہیں ریلیف ملے،شرجیل میمن