بارش،برفباری ہوگی ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

Dec 31, 2024 | 19:02:PM
بارش،برفباری ہوگی ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے یکم سے چھ جنوری تک آزاد کشمیر میں شدید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز پر آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ان کے مطابق  یکم سے چھ جنوری تک آزاد کشمیر بھر میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پیشن گوئی کے تحت یکم جنوری کی رات سے ضلع نیلم، ضلع باغ، سدھنوتی، پونچھ اور مظفرآباد کے بالائی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہےاس کے علاوہ  ضلع مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ پونچھ حویلی کے زیریں علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بارش اور برفباری کے دوران غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

 ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کی صورت میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہےجس میں  بالائی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو موسم کے مطابق انتظامات کرنے کے بعد ہی سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم، مسافر رُل گئے