فیس بک اور انسٹا گرام کو اے آئی صارفین سے بھرنے کا فیصلہ

Dec 31, 2024 | 19:18:PM
فیس بک اور انسٹا گرام کو اے آئی صارفین سے بھرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میٹا فیس بک اور انسٹاگرام پر انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے اے آئی کردار متعارف کروا رہا ہے، جس سے صارفین اپنے ذاتی اے آئی ورژنز بنا سکیں گے۔

میٹا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کریکٹرز سے بھرے گا تاکہ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگیجمنٹ بڑھ سکے، تاہم، اس بات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا کہ ان اے آئی کریکٹرز سے صارفین کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہو گا یا نہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  یہ اے آئی کریکٹرز میٹا کے اے آئی اسٹوڈیو میں تیار کیے جا سکیں گے، تاکہ صارفین انہیں حقیقی انسانوں کی طرح ان پلیٹ فارمز پر استعمال کر سکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:2025 سے پیدا ہونیوالے تمام بچے"اے آئی" سے منسلک ہوں گے؟

میٹا کے جنریٹیو اے آئی شعبے کے نائب صدر کونر ہیز نے بتایا کہ ان کریکٹرز کا مقصد یہ ہے کہ وہ وقت کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے ہی موجود ہوں جیسے صارفین کے اکاؤنٹس ان اے آئی کریکٹرز کی اپنی پروفائل پکچرز ہوں گی اور وہ اے آئی پر مبنی مواد بھی تیار کر کے شیئر کر سکیں گے۔

اگرچہ یہ اے آئی کریکٹرز نیا فیچر نہیں ہیں اور اے آئی اسٹوڈیو کے ذریعے انہیں بنانے کا آپشن کئی ماہ سے موجود ہے، کونر ہیز کے مطابق لاکھوں کریکٹرز اب تک تیار کیے جا چکے ہیں۔

 میٹا کا خیال ہے کہ یہ صرف آغاز ہے اور اے آئی اسٹوڈیو کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی ترجیح یہ ہے کہ اگلے دو سالوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کو زیادہ سوشل بنایا جائے، فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو اپنی ذات کے اے آئی ورژن تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے فالوورز بات کرسکیں۔

مزید پڑھیں:2025 کے رنگ کا اعلان، کیا آپ اس کو پسند کریں گے؟