پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سال 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی شاندار رہی، 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا اور مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 14 ہزار 495 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
سال 2024 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کامیاب رہا ہے جہاں معاشی اعدادوشمار میں بہتری نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 52,675 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی۔
اس کے علاوہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے نتیجے میں شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد تک گر گئی جس سے مارکیٹ میں استحکام آیاہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا اور ترسیلات زر میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔
سال کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 39 رہی جبکہ کم ترین سطح 59,191 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، اس دوران 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور مجموعی کاروبار 5464 ارب روپے تک پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی بےقدری جاری، ڈالرکی قیمت میں اضافہ