نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2025ء کا آغازہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا، جس کے بعد آسٹریلیا میں بھی نیا سال شروع ہوگیا۔
نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2025ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سالِ نو کا استقبال دنیا کے جن حصّوں میں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کیا جاتا ہے وہ انسانی آبادی سے کافی دور ہیں،جزیرہ کریتیمتی جسے ’کرسمس جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے اس سمیت وسطی بحر الکاہل کے 10 زیادہ تر غیر آباد جزیرے سب سے پہلے سالِ نو کا استقبال کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہوائی کے جنوب مغرب میں 2 غیر آباد جزیرے جن کا نام ’بیکر آئی لینڈ‘ اور ’ہاؤلینڈ آئی لینڈ‘ ہے، ان دونوں جزیروں میں 2025ء کا استقبال سب سے آخر میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں فرق کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں سالِ نو کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ازبکستان جانیوالے پاکستانیوں پر پابندی کا اعلان