(24نیوز) جنوبی کوریا نے جیجو ایئر کے طیارہ حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کے بعد نئے سال 2025 کا سوگوار آغاز کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
جنوبی کوریا میں نئے سال 2025 کا آغاز سوگ کے ماحول میں ہوا جہاں 178 افراد کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی, یہ حادثہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کے حادثے کے بعد پیش آیا، جس میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے بعد ملک نے سات دنوں کے سوگ کا اعلان کیا, سیول میٹروپولیٹن حکومت نے نئے سال کے آغاز پر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد نئے سال کی تقریبات موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ازبکستان جانیوالے پاکستانیوں پر پابندی کا اعلان